عمران خان پاکستانی عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، عوام کو جلسوں میں بلوا کر خود رفوچکر ہوجاتے ہیں،نعمان فقیرصراف
مردان(شاہ باباحبیب عارف) عمران خان پاکستانی عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، عوام کو جلسوں میں بلوا کر خود رفوچکر ہوجاتے ہیں،نعمان فقیرصراف معروف سیاسی سماجی و تاجررہنما نعمان فقیرصراف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ بلاجواز تھا، راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا سراسر زیادتی ہے، عمران خان جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ سیکیورٹی ادارے اور وزارت داخلہ بار بار کہہ رہی تھی کہ لانگ مارچ میں دہشتگردی کا خطرہ ہے لیکن عمران خان لانگ مارچ کرنے پر بضد تھا جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عمران خان لاشیں گرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں مزید حالات خراب ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انکے لانگ مارچ میں عدم دلچسپی ظاہر کرکے بتادیا کہ وہ جلسوں اور دھرنوں سے تنگ آچکے ہیں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں نعمان فقیرصراف نے طنزکرتے ہوۓ کہا کہ عمران نے برملا کہا تھا کہ ہمیں اسلام آباد سے کوئی نہیں روک سکتا کا بیان اسلام آباد نہیں جائینگے پر ختم ہواحکومت گرائنگے کا بیان تمام حکومتیں چھوڑنے پر ختم ہوا امریکہ دشمنی سے شروع بیان امریکہ دوستی پر ختم ہوا فوج نے امریکہ سے مل کر امپورٹڈ حکومت قائم کی سے شروع بیان فوج سازش کا حصہ نہیں تھی پر ختم ہوا روس کا دورہ ملک کے مفاد سے شروع ہوکر روس کا دورہ کرکے غلطی کیا پر ختم ہوا اور یوتھیوں نے ان تمام بیانات کو عظیم بیانات ثابت کرتے ہوئے کہی شرم محسوس نہیں کی اربوں کا منصوبہ سی پیک بند کرکے انڈے سے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے والا ماہر عنقریب بنی گالہ کا وزیر اعظم بنے گا۔اس لیے پورے پاکستان سے عوام نے انکے مارچ کو مسترد کردیا، میں عمران خان کے نام نہاد لانگ مارچ کو دیگر پاکستانیوں کی طرح مسترد کرتا ہوں، بطور پاکستانی شہری انہیں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے کسی پاکستانی کا خون بہائے



































Visit Today : 477
Visit Yesterday : 541
This Month : 15241
This Year : 63077
Total Visit : 168065
Hits Today : 1779
Total Hits : 863962
Who's Online : 4





















