ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما کیطرف سے صحافی پر تشدد اور کیمرہ توڑنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں شاہ باباحبیب عارف
مردان(شاہ باباحبیب عارف)ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما کیطرف سے صحافی پر تشدد اور کیمرہ توڑنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سینیئرصحافی کالم نگار شاہ باباحبیب عارف ضلع ہنگو میں صحافی ایثار الحق پر تحریک انصاف کے مقامی چیئرمین کی جانب سے انہیں گالیاں دینے اور ذودوکوب کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں پر اس قسم کے حملوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ شدت پسندی کی سیاست کا ایک کھلا مظاہرہ سینیئرصحافی وکالم نگار بیوروچیف روزنامہ بی بی سی نیوز ایچ ڈی خیبرپختونخوا شاہ بابا حبیب عارف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صحافی بھائی کے ساتھ رونما ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ جس انداز میں پی ٹی آئی کے کارکن نے میڈیا پرسن کی بے حرمتی کی ہے اس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم صحافی ایثارالحق کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں، اور ان کے ساتھ ہونے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔موجودہ حالات میں اس معاشرے کی عکاسی کرنے والا صحافتی طبقہ بری طرح سے متاثر ہے تو دوسری طرف صحافیوں کیلئے آئے روز آزادی اظہار رائے پر حملوں کا ریاستی اداروں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے گزشہ روز ہنگو میں حقیقی آزادی مارچ قافلے کی کوریج حقیقی معنوں سر انجام دے رہے تھے صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ قافلے میں لوگ کیوں کم ہے؟ حقیقی مارچ کے شرکاء کی حقیقی تعداد عوام تک پہنچانے پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان نے صحافی پر تشدد کیا پی ٹی آئی رہنماء عارف اورکزئی خیبر نیوز کے رپورٹر کے سوال پر سیخ پا ہو کر آپے سے باہر ہوئے اور لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے رپورٹر کو زخمی کیا اور موبائل چھین کر توڑ دیا شاہ باباحبیب عارف نے کہا کہ تشدد کی اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتےہیں اور صحافی پر تشدد آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور صحافیوں کے حقوق کی پامالی کیخلاف متاثرہ صحافی کیساتھ ہر لحاظ سے کھڑے رہینگے انہوں مذید کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ صحافی سے معافی مانگ لیں۔ معافی نہ مانگنے کی صورت میں پورے خیبرپختونخوا کے صحافی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور تحریک انصاف کی کوریج سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔۔۔



































Visit Today : 476
Visit Yesterday : 541
This Month : 15240
This Year : 63076
Total Visit : 168064
Hits Today : 1775
Total Hits : 863958
Who's Online : 2





















