لندن :  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کو ‘ناکام ترین لانگ مارچ’ قرار دے دیا. اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ‘ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کانو سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔’ انہوں نے کہا سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے.