جیکب آباد( سومرو بی بی بی) ایری برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک افواج کی حمایت میں شاندار ریلی نکالی گئ میر حاکم علی ایری کی قیادت میں ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب سے نکالی گئ ریلی کے شرکاء نے سبز حلالی پرچم اور بینر ہاتھوں میں آٹھا کر شہر کا مارچ کیا اور پاک افواج کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے بلند کیئے اس موقع پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں پاکستانی فوج کے طرف سے اشارہ کیا گیا تو ہم سب سے پہلے بائیس کروڑ عوام کے ساتھ ہون گے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام ھمیشہ پاکستان کے حق میں آگی رہےہیں پاکستان ہم مسلمانوں کے جان ہے پاک افواج ھماری ریڈ لائن ہے اور ھمیں اپنی پاک افواج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے جو ملک کی سلامتی اور بقا کے لیئے اپنی کسی بھی قربانی کو دریغ نہیں کرتے اور ھمارے محافظوں نے ملک کی بقا اور سرحدوں کی حفاظت کے لیئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ھمارے ماتھے کا جھومر ہے اور ھمیں پاک افواج پہ ناز ہے کیوں کہ پاکستانی افواج کا دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شمار ہوتا ہے اور یہ کامیابی ھمارے دشمنوں کو برداشت نہیں ہوتی اور ملک دشمن عناصر پاک افواج کے خلاف ناپاک سازش کرتے رہتے ہیں جن کو ھمیشہ ناکامی نصیب ہوتی ہے ھم پاک افواج کی میڈیا ٹرائل کرنے کی سخت الفاظ میں مذہمت کرتے ہیں اور ان ملک دشمن عناصروں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیئے پاکستان کا ہر بچہ بچہ تیار ہے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد