وزارت داخلہ میں بیٹھا دہشت گرد سن لے ہم آرہے ہیں، شیخ رشید
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 26 November 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن معین ہے، وہ دہشت گرد جو وزارت داخلہ سے روز ڈرا اور دھمکا رہا ہے سن لے کہ ہم آرہے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن، ملک کی غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا، ایک جم غفیر کے ہمراہ راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا، سامراجی دباؤ میں لائے اور مہنگائی کے اصل مجرم ہیں، وہ دہشت گرد جو وزارت داخلہ سے روز ڈرا اور دھمکا رہا ہے سن لے کہ ہم آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن معین ہے، وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کے لیے سوالیہ نشان بنا دیا ان کے خلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 541
This Month : 15244
This Year : 63080
Total Visit : 168068
Hits Today : 1808
Total Hits : 863991
Who's Online : 4





















