فن و ادب کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل ملتان اپنا بھرپور کردار ادا کریگا: سٹی کونسل کے صدر ارشد اقبال آرش سے ملاقات کے دوران ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان سلیم قیصرکا اظہار خیال
ملتان ( صفدربخاری سے) فن و ادب کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل ملتان اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔ ملتان کے فنکاروں اور گلوکاروں کو اپنے فن کے اظہار کیلئے بہت مواقع فراہم کریں گے۔اسٹیج ڈراموں میں فیمیلز کی واپسی کیلئے مثبت کرادار ادا کریں گے اور ملتان کے شہریوں کو بہترین تفریح،معیاری ڈرامے اور شعر و ادب کی شاندار محفلیں سجانے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان سلیم قیصر نے معروف شاعر،دانشور اور سٹی کونسل کے صدر ارشد اقبال آرش سے ملاقات کے دوران کیا۔ ارشد اقبال آرش نے
کہا کہ سلیم قیصر سے ہمیں بہت ساری امیدیں ہی نہیں بلکہ یقین بھی ہے کہ یہ اپنی تمام تر صلاحیتوں سے فن و ادب کی خوب آبیاری کریں گے۔ آرٹس کونسل میں شعر و ادب کی خوبصورت محفلیں سجائیں گے اور معیاری فیملی اسٹیج ڈراموں کو اس طرح سے پیش کریں گے کہ آرٹس کونسل کے ہر پروگرام میں فیملیز بھی شریک ہوں گی اور ملتان کا نام بھی اس شاندار حوالے سے سارے جہان میں گونجے گا۔




































Visit Today : 446
Visit Yesterday : 541
This Month : 15210
This Year : 63046
Total Visit : 168034
Hits Today : 1509
Total Hits : 863692
Who's Online : 4





















