مردان(شاہ باباحبیب عارف) مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ کے خصوصی دعوت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمردان ہارون رشید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم،ڈی ایس پی ٹریفک محمدآیاز خان اورایس ایچ او سٹی خائستہ خان نے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔تقریب میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرز، مرکزی تنظیم تاجران کے صدوراور جنرل سیکریڑیزاور مردان پریس کلب کے الیکٹرانک،پرنٹ اور سوشل میڈیاکے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مردان چیمبرظاہرشاہ نے کہا کہ مردان کے تاجر برادری کے لیے بہت خوشی کا مقام ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نے مردان چیمبر کے آفس کا دورہ کرکے تاجربرادری کی حقیقی معنوں میں دل جوئی کی۔ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجربرادری کو جو بھی مسئلہ پیش آیا اُسکو بروقت اور موثر انداز میں مردان کے پولیس نے حل کرنے میں ہماری بھرپور مدد اور عزت آفزائی کی ہے۔ ظاہر شاہ صدر مردان چیمبر نے کہا کہ مردان کے تاجر آج امن و امان کی پرسکون ماحول میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں اس کا تمام تر کریڈٹ ہارون رشید خان اور اسکی ٹیم کو جاتا ہے۔ظاہر شاہ نے مردان چیمبر کی طرف سے ڈی پی او مردان کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کرتے ہو ئے کہا کہ مردان ایک تجارتی مرکز ہے اور اس اہم تجارتی مرکز میں بے ہنگم ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور ٹریفک سگنلز بھی ناکارہ ہوچکی ہے جس سے مردان کے عوام اور تاجروں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ روٹ کا تعین بہت ضروری ہے جس سے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملے گااس کے علاوہ مین روڈ پر جا بے جا یو ٹرن نے بھی ٹریفک میں بہت سے مشکلات پیدا کردی ہے جس کے لیے بھی پلاننگ کی ضرورت ہے جس کے مردان چیمبر ماضی کی طرح ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے مزید اس کے علاوہ پولیس اور تاجروں کے مابین عدم اعتماد کی ایک سازگار فضا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے تاکہ تاجروں کے مسائل کو صحیح معنوں میں حل کرنے بہت مدد ملے گا۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون رشید خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خوشی کا مقام ہے کہ مردان چیمبر کے ممبران اور تاجربرادری نے آج مجھے چیمبر میں وعوت دیکر بہت عزت افزائی کی۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ تاجر برادری ملک اور ادارے کے ترقی میں بہت بڑاکردار ادا کرتا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تاجروں کے جو بھی مسائل ہے اُنکو فوری طورپر حل کیاجائے سکے۔ڈی پی اومردان نے کہا کہ مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے بہت اہم مسائل کی نشاندہی کہ ہے جس پر جلد ہی کاروائی کردی جائیگی جس میں مردان میں بے ہنگم ٹریفک کا مسئلہ اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سرفہر ست ہے اس کے ساتھ ٹریفک سگنلزکو بھی بہت جلد کارآمد بنایا جائیگا۔تقریب سے مہمان خصوصی نے کہا کہ جلد ہم ٹریفک کے مسائل پرمیٹنگ بلایا جائیگا جس میں مردان کے ٹریفک مسائل کے بارے میں ایک جامع پلان مرتب کیاجائیگاجس کے لیے ہمیں مردان کے تاجر برادری کی بھرپور مدد ہمیں درکار ہوگی۔تقریب سے مہمان خصوصی نے کہا کہ مردان میں عوام دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس فورس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہے اور وہ دن دورنہیں کہ مردان کو ایک منشیات فری اور ہر برائی سے پاک شہر بنا کردم لینگے۔ پروگرام کے شرکاء نے مہمان خصوصی سے مختلف سوالات کئے جس کے مہمان خصوصی نے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو جو بھی مسئلہ درپیش ہوں اُسکو بروقت حل کیاجائیگا۔تقریب کے آخر میں مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے ہارون رشید خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمردان کو چیمبر شیلڈ اورتحائف پیش کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے چیمبرآمد پر شکریہ اداکیا۔