مردان(شاہ باباحبیب عارف) غلام علی کی بطور گورنر تعیناتی خوش آئند ہےنو تعینات گورنر صوبہ خیبر پختونخوا کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے۔۔۔نعمان فقیرصراف معروف سیاسی سماجی شخصیت وتاجررہنماء نعمان فقیرصراف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی غلام علی ایک منجھے ہوۓ سیاستدان ہیں جن کا ملکی سیاست میں ایک اہم کردار ہے وہ ناظم اعلیٰ پشاور‘ سینیٹر اور سارک چیمبر کی صدارت جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں نعمان فقیرصراف نے اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے انجام دیکر ملکی سیاست‘ صنعت اور تجارت میں اپنا لوہا منوایا ہے اور صوبے کے عوام سمیت ملک بھر کی تاجر برادری کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ نعمان فقیرصراف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی غلام علی صوبہ خیبر پختونخوا کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے وہ وفاق اور صوبے کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی غلام علی کی بطور گورنر تعیناتی جے یو آئی کے علاوہ تاجربرادری کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ان کی نامزدگی پر جے یو آئی کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ایک قابل سیاستدان کو خیبر پختونخوا کی گورنر شپ کیلئے نامزد کیا جو صوبے کے عوام کیلئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ نو تعینات گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی تاجر برادری سمیت پورے خیبرپختونخوا کی ترقی پر بھر پور توجہ دیں گے اور مہنگائی کے ستاۓ ہوئے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے جس سے خیبرپختونخوا میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔