بہاولپور: مسز شمیم عباسی کی صدارت میں تعزیتی اجلاس۔سابق وزیر چوہدری سمیع اللہ کی والدہ ماجدہ معروف روحانی پیشوا پیر و مرشد عثمان غنی کے فرزند عمر عثمان حکیم خضر عباس کی اہلیہ سابق وفاقی وزیر حاجی سیف اللہ کی ہمشیرہ اور سردار دبکر کا بیٹا محمد اجمل کو اللّٰه تعالیٰ احاطہ جنت الفردوس میں خصوصی جگہ عطا فرمائے۔جبکہ سوگوار خاندانوں کو دائمی غم فراق برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ مسز شمیم عباسی زنیرا بلوچ راؤ جاوید عثمانی راؤ محمد اعظم ارشاد احمد شاد اور دیگر نے سابق وزیر چوہدری سمیع اللہ کی والدہ ماجدہ عمر عثمان محمد اجمل میاں محمد ظفر میاں محمد فیصل کی والدہ محترمہ جو سابق وفاقی وزیر حاجی سیف اللہ مرحوم کی ہمشیرہ تھیں۔ دار دنیا سے کوچ کرکے شہر خموشاں میں آباد ہوگئے۔ قاری مونس بلوچ اور دیگر نے سوگوار خاندانوں کے تمام افراد سے الگ الگ تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللّٰه تعالیٰ تمام مرحومین کو احاطہ جنت الفردوس میں خصوصی جگہ نصیب فرماتے ہوئے تمام سوگوار خاندانوں کو غم جدائی برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔