ریاض:  منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونےپرسعودی عرب میں1 پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔ پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پرسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی،14 نومبر کو گلزار خان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا،10 نومبر کو بھی سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات سمگلنگ کے ہی الزام میں سزائے موت دی گئی۔