پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک وقوم کا فخر ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں : حمزہ شاہد خان
ملتان : سب سے پہلے پاکستان فورم کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین حمزہ شاہد خان منعقد کیا گیا جس میں امیر اللہ شیخ،عامر شہزاد صدیقی،پروفیسر طارق شاہ قادری ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں معاشی بدحالی،معاشرتی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس موقع پر تمام محب وطن طبقات ادیب،دانشور،مزدور،کسان طلبہ،یوتھ،خواتین،تاجر،وکلاء،ڈاکٹر سمیت تمام شعبہ ہائے سے وابستہ نمائندگان سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک وقوم کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں معاشی،معاشرتی استحکام آ ئے اور ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے اب ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا اسی لیے ہم سب کو روشنی کے لیے اپنے اپنے حصے کا دیا جلانا ہوگا پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک وقوم کا فخر ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں ان قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اجلاس میں ملک وقوم کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔



































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 541
This Month : 15188
This Year : 63024
Total Visit : 168012
Hits Today : 1259
Total Hits : 863442
Who's Online : 6





















