قمبر شہدادکوٹ: شہدادکوٹ پولیس نے نجی بینک کی گاڑی سے 50 لاکھوں روپے چرا کر فرار ہونے والے نجی کمپنی کے گارڈ کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے انچارج نے چھاپا مارکر کر نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نصیر سہاگ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم سے چرائی گئی رقم میں سے 4150000 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہےایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ صدام حسین خاصخیلی کا شہدادکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملزم چار روز قبل نجی بینک کی گاڑی سے 50 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا تھا، ملزم سکھر سے رقم لیکر شہدادکوٹ کی نجی بینک پہنچنے والی گاڑی کے سکیورٹی اہلکاروں میں شامل تھا باقی رقم بھی جلد برآمد کر لی جائے گی، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو نقدی اور تعریفی اسناد انعام دئے جائیں گے.