ملتان(بیوروچیف)  چیف کوارڈی نیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس وسماجی راہنماء غضنفر ملک نے کہا ہے کینٹونمنٹ بورڈ کاعلاقہ وفاق کے زیرکنٹرول آتا ہے اور کینٹ کے تاجر اور شہری پراپرٹی ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس، سیوریج و واٹرٹیکس کینٹونمنٹ بورڈ کو ادا کرتےہیں ملتان کینٹ کے علاقہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کرپٹ اہلکار خلاف قانون تاجروں کو کبھی پراپرٹی ٹیکس اور کبھی پروفیشنل ٹیکس کے نوٹس اور دھمکی آمیز مراسلے جاری کرکے ٹیکس گذار تاجروں کو بلیک میل اور ہراساں کرتے ہیں کینٹونمنٹ تاجربرادری بورڈ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کرپٹ مافیا اور اہلکاروں کی خلاف قانون نوٹس بازی اور بلیک میلنگ بند کرائیں اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے