حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 4 May 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہو رہی ہے، حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رضا باقر کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔وزیر خزانہ نے رضا باقر کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت کے حامل انسان ہیں اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں
ٹیگز:-


































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 541
This Month : 15244
This Year : 63080
Total Visit : 168068
Hits Today : 1800
Total Hits : 863983
Who's Online : 4





















