کراچی: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اداکارہ منشا پاشا اور ان کے گھروالوں کی جانب سے ان کے مرحوم والد کی یاد میں بنائی جانے والی مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی جس پر منشا پاشا نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ منشا پاشا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کی گئی مسجد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی محبت بھری یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاؤں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔منشا پاشا نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے اپنے گاؤں کے قریب یہ خوبصورت مسجد تعمیر کروائی ہے۔