45 سال سے زائد عمرکی خواتین کو بغیرمحرم عمرہ ادا کرنے کی اجازت
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 31 March 2022 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کومرد سرپرست (محرم ) کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45سال سے زائد عمر کی خواتین بغیر مرد سرپرست (محرم) کے عمرہ کرسکیں گی۔بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کوبھی عمرہ ادا کرنے اورحرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 346
Visit Yesterday : 558
This Month : 6339
This Year : 70058
Total Visit : 175046
Hits Today : 11882
Total Hits : 984872
Who's Online : 6























