عوام کے حقیقی مسائل پر خاموش رہنے والے سیاستدانوں کی اب بورےوالا کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہے گی زلفی ڈوگر
بورےو الا : آل پاکستان کسان اتحاد ملتان کے ڈویژنل صدر سردار ذالفقار احمد زلفی ڈوگر کی چک نمبر 136 ای بی میں امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ندیم سرور گجر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اس ملاقات میں چودھری طاہر محمود گجر چودھری ذکاءالرحمن گجر اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی آل پاکستان کسان اتحاد ملتان کے ڈویژنل صدر سردار زلفقار احمد زلفی ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاءﷲ بورےوالا کی عوام اس مرتبہ روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے عوام کے حقیقی مسائل پر خاموش رہنے والے سیاستدانوں کی اب بورےوالا کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہے گی ہم ﷲ کی مدد دوستوں کے تعاون اور عوام کی طاقت سے الیکشن میں حصہ لیں گے بورےوالا کی عوام ہمارے کردار سے اچھی طرح واقف ہے زلفی ڈوگر نے کہا ہم زمانہ طالب علمی میں عوام کے جو کام کروایا کرتے تھے آج کل کے ایم این اے اور ایم پی اے وہ کام نہیں کروا سکتے اس لئے ان لوگوں کو اسمبلیوں میں جانے کا بھی کوئی حق نہیں بورےوالا کی سیاست کو بدلیں گے اسمبلیوں میں وہی جائے گا جو عوام کے حقوق کے لیے بات کر سکتا ہو گونگے بہرے لوگوں کا اب بورے والا کی سیاست میں وقت ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے 35 سال سے بورےوالا کی سیاست میں وفاداریاں تبدیل کر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرتناک شکست دی جائے روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دینے کے لیے آل پاکستان کسان اتحاد ایک موثر پلیٹ فارم ہے ہمارا ماضی گواہ ہے ہم نے عوامی حقوق کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد کرنے کے جرم میں ہم نے مقدمات کا بھی سامنا کیا ہوا ہے اس لیے کوئی ہمارا سیاسی مخالف یہ سوچے بھی نہ کہ ہمارے قدم ڈگمگا جائیں گے آخر میں چوہدری ذکاء الرحمٰن گجر اور چوہدری طاہر محمود گجر کا میں خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج مجھے دعوت دی اور عزت اور محبت سے نوازا اس موقع پر چوہدری ندیم سرور گجر امیدوار صوبائی اسمبلی اور چوہدری طاہر محمود گجر، چوہدری ذکاء الرحمٰن گجر نے آئندہ الیکشن ایک ساتھ مل کر لڑنے کا عزم کیا








































Visit Today : 347
Visit Yesterday : 558
This Month : 6340
This Year : 70059
Total Visit : 175047
Hits Today : 11957
Total Hits : 984946
Who's Online : 7























