ممبئی: بھارتی فلم ’’ہنگامہ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریمی سین کے ساتھ ایک بزنس مین نے 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔ بزنس مین نے اداکارہ سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ اداکارہ ریمی سین جن کا اصل نام شبھا مترا ہے ایک پروڈکشن پاؤس بھی چلاتی ہیں۔ اداکارہ 2019 میں ایک جم میں مبینہ ملزم بزنس مین رونک ویاس سے ملی تھیں اور پھر دونوں میں آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی۔