ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 31 March 2022 کو شائع کیا.
کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے، صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سیکیوریٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے، ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 346
Visit Yesterday : 558
This Month : 6339
This Year : 70058
Total Visit : 175046
Hits Today : 11889
Total Hits : 984878
Who's Online : 6























