’شادی کے بعد ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں‘، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 29 March 2022 کو شائع کیا.
کراچی: اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم’’کھیل کھیل میں‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں شریک ہوئی تھیں۔دوران شو وسیم بادامی نے سجل علی سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا تبدیلیاں تو خیر بہت آتی ہیں ’’آپ کو ذرا ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں‘‘ سب سے بڑی تبدیلی تو یہی ہوتی ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 346
Visit Yesterday : 558
This Month : 6339
This Year : 70058
Total Visit : 175046
Hits Today : 11889
Total Hits : 984878
Who's Online : 6























