وفاقی حکومت کی ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی پیشکش
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 29 March 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کر دی۔وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں اور اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔دوسری جانب، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت ہوئی کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرے۔عوان چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 347
Visit Yesterday : 558
This Month : 6340
This Year : 70059
Total Visit : 175047
Hits Today : 11927
Total Hits : 984916
Who's Online : 6























