وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ بعدازاں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے حکومت کے ساتھ اتحاد کا باقاعدہ اعلان کا اعلامیہ سامنے آیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے اور آپ کو اپنی پارٹی کی جانب سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اعلامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی جانب سے نامزدگی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے منصب پر آپ کی جانب سے نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں، آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، مسلم لیگ ق بطور اتحادی اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔









































Visit Today : 346
Visit Yesterday : 558
This Month : 6339
This Year : 70058
Total Visit : 175046
Hits Today : 11911
Total Hits : 984900
Who's Online : 6























