پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق لوگوں میں جوش اورولولہ ہے , ہمارےپاس اتنی ٹرانسپورٹ نہیں ہےجتنی دنیاآناچاہتی ہے : وفاقی وزیر اعجاز شاہ
bbc news urdu نے Sunday، 27 March 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق کہا کہ لوگوں میں جوش اورولولہ ہے،ایساتوانتخابات میں بھی نہیں ہوتا، ہمارےپاس اتنی ٹرانسپورٹ نہیں ہےجتنی دنیاآناچاہتی ہے۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ ایساجلسہ ہوگاکہ سب لوگ دیکھیں گے، اس ماحول سےعمران خان کاووٹ بڑھ گیاہے، لوکل سطح پرعمران خان کی سپورٹ پہلےسےزیادہ ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسہ کر رہی ہے ، پی ٹی آئی کے مطابق جلسے میں ملک بھر سے 10 لاکھ افراد شرکت کر یں گے ۔ لاہور سے وفاقی وزیر حماد اظہر اور فیصل آباد سے وزیر مملکت فرخ حبیب ریلیاں لے کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں ۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 347
Visit Yesterday : 558
This Month : 6340
This Year : 70059
Total Visit : 175047
Hits Today : 11921
Total Hits : 984910
Who's Online : 7























