ریاض: حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کونشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے جدہ میں تیل کی تنصیبات پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دوکنوؤں میں آگ لگ گئی۔حملے کے بعد زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ  کوپھیلنے سے روک لیا گیا اور آگ پرقابو پالیا گیا۔