اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پر اتفاق ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گننا ہے یا نہیں، فیصلہ سپیکر کریں گے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل اس بات سے جڑا ہےکہ عدالت ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کرے، امید ہے عدالتی فیصلہ تاریخی ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ممبران کی نااہلی تاحیات ہوئی تویہ کیس ملک میں ایک نئی سیاست کی بنیاد ہوگا، ایسانہیں ہوسکتا کہ کسی پارٹی لیڈر کےنام پر ووٹ لے کر آکر اسی کو خنجر گھونپ دیں۔