روہڑی میں اغوا میں مزاحمت پر دوشیزہ پوجا کماری قتل، ملزم گرفتار
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 22 March 2022 کو شائع کیا.
کراچی: سندھ کے شہر روہڑی میں اغوا میں مزاحمت پر ہندو دوشیزہ پوجا کماری کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سکھر سے رابطہ کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم واحد لاشاری کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں ، سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پوجا کماری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور پوجا کماری کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 346
Visit Yesterday : 558
This Month : 6339
This Year : 70058
Total Visit : 175046
Hits Today : 11914
Total Hits : 984903
Who's Online : 6























