اسلام آباد :  او آئی سی اجلا س میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مصر کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر طاہر اشرفی نے کہا کہ 24 سال بعد مصر کے وزیر خارجہ پاکستان آئے ہیں ، پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں ۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کانفرنس میں امت مسلمہ کے مسائل پر بات ہوگی۔