حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلے تو اس کا اپنا فائدہ ہے، پرویز الہیٰ
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 16 March 2022 کو شائع کیا.
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔اپنے ایک بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں اور ہماری الگ جماعت ہے، اور جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں، لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شمولیت کی ہے، ہم اب بھی حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کررہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 558
This Month : 6421
This Year : 70140
Total Visit : 175128
Hits Today : 13385
Total Hits : 986374
Who's Online : 7























