سرائیکستان نوجوان تحریک نگانہ چوک کی تنظیم مکمل، مہر قاسم درانہ صدر اور مہر راشد درانہ جنرل سیکرٹری منتخب
ملتان : مہر قاسم درانہ سرائیکستان نوجوان تحریک نگانہ چوک کے صدر اور مہر راشد درانہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گے۔ چیئرمین مہر مظہر کات اور مرکزی صدر مہر ظفر ہراج نے نگانہ چوک کا دورہ کیا اور سرائیکستان نوجوان تحریک کے صدر ،جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداروں کا اعلان کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیے۔اس موقع پر نوجوان سرائیکی راہنماؤں مہر مظہر کات اور مہر ظفر ہراج نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبہ اب ہماری موت اور زندگی کا مسئلہ ہے جس کے لیےاب ہم شدید مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ ہمارا سرائیکی صوبہ یعنی ملتان صوبہ برصغیر کا سب سے بڑا صوبہ تھا جس پر پونے دو سو سالوں سے پنجاب کا ناجائز قبضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ کوئی نیا صوبہ مانگ رہے ہیں نہ پنجاب کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں ہم اپناصوبہ تخت لاہور کے قبضے سے آزاد کروانا چاہتے ہیں جو ہمارا حق ہے سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں سمیت ہر ادارے کا بجٹ لاہور پر لگایا جارہا ہے جس کے لیے ممبران اسمبلی کی خاموشی پر وسیب کے نوجوانوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے وسیب کے سیاستدانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کو اب وسیب کے نوجوانوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔نومنتخب صدر و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ہم مہر مظہر کات اور مہر ظفر ہراج کی قیادت میں سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد نے سرائیکستان نوجوان تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا









































Visit Today : 160
Visit Yesterday : 608
This Month : 9583
This Year : 57419
Total Visit : 162407
Hits Today : 5947
Total Hits : 779103
Who's Online : 3






















