ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر سوناکشی سنہا کا ردعمل آگیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل دیا ہے۔دو روز قبل اداکارہ سوناکشی سنہا کے مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ اداکارہ نے اس وقت تو اپنے وارنٹ جاری ہونے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کرتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو ’’جعلی‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شکایت کنندہ میرے نام کا غلط استعمال کرکے اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ میں لکھا گزشتہ چند دنوں سے بغیر کسی تصدیق کے میڈیا میں میرے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور ایک بدمعاش شخص کا کام ہے جو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے






































Visit Today : 309
Visit Yesterday : 536
This Month : 845
This Year : 64564
Total Visit : 169552
Hits Today : 3117
Total Hits : 878829
Who's Online : 6




















