جدید دور میں ای لائبریری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے :وقار احمد
ملتان: پاکستان جدید دور میں داخل ہوچکا ہے دنیابھر میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنا ضروری ہوگیا ہے طالب علموں کےلیے پڑھائی کے لیے دنیا بھر سے مواد اکھٹا کرنا اب صرف ایک اشارے پر ہوجاتا ہے اسی لیے ای لائبریری اس سارے عمل کے لیے ایک کلیدی اہمیت کی حامل ہے جہاں پر طلباء کو بغیر کسی رکاوٹ پڑھائی کے سلسلہ میں مواد اکھٹا کرنے میں سہولت حاصل ہوجاتی ہے ان خیالات کا اظہار وقار احمد اسسٹنٹ لائبریرین بہاوالدین زکریا ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان نے مختلف سکولز اور کالجز کے پرنسپل اساتذہ اور طلباء کو ای لائبریری کی اہیمت کے بارے میں آگاہی سے متعلق سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سیمینار کا اہتمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان اور عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کی ہدایت پر ای لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیااس سلسلہ میں شائقین میں ای لائبریری میں دستیاب سہولیات کے حوالہ سے بروشر کی تقسیم کی گئی اور ان کو ای لائبریری کی سہولت سے مستفید ہونے کی خصوصی ہدایت کی گئی تاکہ ہمارے طلباء جدید طریقوں سے اپنی تعلیمی مواد پر دسترس حاصل کرسکیں آخر میں شائقین نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی اس حوالہ سے منعقد ہونے والے سیمینار پر ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اس سیمینار سے ان کی معلومات میں اضافہ ان کی تعلیمی سکلز کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔







































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 560
This Month : 8698
This Year : 56534
Total Visit : 161522
Hits Today : 12370
Total Hits : 758815
Who's Online : 6






















