ملتان : ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2026 کے سلسلے میں میڈم شکیلہ کوثر رانا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے امیدوارِ صدارت ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد افضل جٹ کے اعزاز میں ایک پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم شکیلہ کوثر رانا ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کو چاہیے کہ وہ آئیں اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے اور بار کو مضبوط و فعال ادارہ بنائیں گے۔ ٹی پارٹی میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں لیڈی وکلاء بھی شامل تھیں۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔