مدارس کے تحفظ کے لیے ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے ، مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے: مولانا فضل الرحمن
ملتان : جمیعت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے تحفظ کے لیے اتحاد تنظیمات کا اتحاد موجود ہے،مدارس کے تحفظ کے لیے ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے اور مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اج ایک بار پھر مدارس کی بقاءکا سوال پیدا ہو گیا ہے حالیہ دنوں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دن رات جدوجہد کرنے والے جے یو ائی کے ذمہ داران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو ائی ملتان کے سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید سمیت دیگر رہنماو ¿ں ملک جاوید اقبال کالرو،قاری محمد یاسین،مولانا محمد یوسف مدنی،مولانا طیب فرید ،جے ٹی ائی کے صدر معین الدین کو متاثرین سیلاب زدگان کی خدمات کے اعزاز میں اعزازی شیلڈ کے موقع پر کیا اس موقع پر مفتی اعظم مفتی محمد تقی عثمانی،فرزند جمیعت مولانا اسعد محمود،ضلعی امیر ملتان مفتی عامر محمود بھی موجود تھے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے جو مدارس دینیہ کی ازادی خودمختاری کو سلب کر کے کسی کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں ایسے کسی اقدام کو برداشت نہیں کریں گے اتحاد تنظیمات کا اتحاد موجود ہے جس کے اکابرین مدارس دینیہ کی ازادی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں انے دیں گے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا پھر کوئی دوسری آفت ائے تو جے یو ائی کی مرکزی و صوبائی ،ضلعی قیادت سمیت تمام ذمہ داران و کارکنان ہمہ وقت اپنی جانوں پر کھیل کر انسانی جانوں اور دیگر کے تحفظ کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں حالیہ دنوں ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب جلال پور پیر والا، شجاع آباد میں سیلاب کی وجہ سے بہت بڑی تباہی ائی لیکن جے یو ائی ملتان شجاع اباد جلال پور پیر والا اور دیگر علاقوں کے ذمہ داران نے ذمہ داری سے کردار ادا کیا۔







































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 560
This Month : 8698
This Year : 56534
Total Visit : 161522
Hits Today : 12419
Total Hits : 758864
Who's Online : 4






















