ہوم بیسڈ وورکرز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: چوہدری محمد امین
ملتان: ریوٹس لرننگ اور سنگی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہوم بیسڈ وورکرز ایکٹ 2023کی آگاہی کے لئے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ بستی غوثیہ، بستی غریب اآباد، مہندی پور، بستی قریش کی ہوم بیسڈ وورکرز،خواتین، مینارٹی اور ٹرانس جینڈر کے گروپس کے ساتھ یہ سیشن کئے گئے۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد امین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ ملتان نے کہا ہوم بیسڈ ورکرز کے لئے حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کا اآغاز کیا ہوا ہے۔ جس سے تمام ہوم بیسڈ ورکرز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جس میںطبعی سہولیات، کم از کم اجرت، انشورنس، چھٹیوں کی سہولت اور گرانٹس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ورکرز کی حادثاتی اموات کی شکل میں اسے کے پس ماندگان کو دس لاکھ کی امداد حکومت کی طرف سے دی جاتی ہے۔ حکومت ان ورکرز کو اثاثہ تصور کرتی ہے اور ان کی بہتری کے لئے گھر تک سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ جس میں کاربار بڑھانے کے لئے بلاسود قرضہ کی فراہمی بھی شامل ہے۔








































Visit Today : 410
Visit Yesterday : 560
This Month : 8700
This Year : 56536
Total Visit : 161524
Hits Today : 12519
Total Hits : 758963
Who's Online : 4






















