ملتان(صفدربخاری سے)  بزم غلامانِ گنج شکر کے زیر اہتمام خواجہ سیدنا معین الدین حسن چشتی اجمیریؒ کے عرس مبارک کے موقع پر 24ویں سالانہ سلطان الہند کانفرنس جامع مسجد پھول ہٹ میں منعقد ہوئی، جس کی بنیاد یادگارِ اسلاف حضرت علامہ مولانا خواجہ رشید احمد چشتی فاروقی فریدی نظامی قلندریؒ نے رکھی تھی۔کانفرنس کی صدارت علامہ پیر محمد مظہر صدیق چشتی فریدی نظامی نے کی، جبکہ علامہ پیر سید منیر الحق شاہ بخاری اور علامہ محمد فاروق مہروی نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضور خواجہ سیدنا محمد معین الدین چشتیؒ کی حیاتِ طیبہ، سلوک، شریعت و طریقت، معرفت و حقیقت اور عشقِ مصطفی ﷺ امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔علامہ پیر محمد مظہر صدیق چشتی نے کہا کہ خواجہ غریب نوازؒ نے دینِ مصطفی ﷺ کی عملی خدمت کے ذریعے ہر مذہب اور ہر طبقے کے انسان کو محبت، رواداری اور اخلاص کا درس دیا اور غریبوں، مسکینوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، اسی وجہ سے آپؒ غریب نواز کہلائے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی تبلیغِ دین کے نتیجے میں برصغیر میں لاکھوں افراد کو اسلام کی روشنی نصیب ہوئی، اور آج بھی آپؒ کے فیوض و برکات جاری و ساری ہیں۔ خواجہ صاحبؒ کو نبی کریم ﷺ کی طرف سے ہندوستان کی ولایت عطا ہوئی اور آپؒ برصغیر کے عظیم محسن اور اولیائے کرام میں سلطان کے مرتبے پر فائز ہیں۔کانفرنس میں علماء کرام، مشائخ عظام، قاری حضرات، نعت خواں اور اہلِ سنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں مفتی محمد اسلم فیضی چشتی، سید عمر فاروق شاہ، پیر آصف مراد سیالوی، قاری بشیر احمد کریمی، راؤ محمد عارف رضوی، ندیم حامدی،رکن الدین حامدی، راحیل محمود سعیدی، سید حامد علی شاہ، پیر ذوالفقار احمد چشتی، مولانا اقبال نیازی چشتی، قاری شاہد اسلام قمری چشتی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، محمد ذیشان چشتی، محمد ذوالفقار نقشبندی، محمد مسعود حسین چشتی، حیدر علی چشتی، ارسلان شوکت قادری، مزمل حسین چشتی، فیضان چشتی، بلال چشتی، خالد چشتی، ایاز احمد چشتی، سجاد چشتی، محسن چشتی، شرجیل چشتی، شرافت علی قادری، جبران نیازی، عامر چشتی اور دیگر شامل تھے۔