ملتان:  یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان و متاثرین گلبرگ ملتان کا ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں گلبرگ انتظامیہ و کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی MPA,PP283 کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال حسین بخاری نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے ناجائز قبضوں کیخلاف پنجاب اونرشپ آرڈیننس ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے اس سے موقع پر انصاف مل رہا ہے ہمیں بھی امید ہے کہ ہماری آواز،ہمارا درد بھی کوئی سنے گا اور 5سالوں سے ڈوبی ہوئی ہماری رقوم و پلاٹ ہمیں ملیں گے چیئرمین یونین متاثرین گلبرگ رانا غلام مرتضیٰ نے کہا کہ کالونی کوبنے 5سال اور نیب ملتان میں کیس شروع ہوئے 2سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے ابھی تک 7000 متاثرین گلبرگ ملتان کو کہیں سے انصاف ملتا ہوا نظر نہیں آرہا جس سے متاثرین گلبرگ ملتان انتہائی قرب میں مبتلا ہیں جنرل سیکرٹری یونین متاثرین گلبرگ راؤ محمد عارف رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے اپیل ہے کہ اس فراڈ کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی MPA,PP,283 کی رکنیت معطل کروائیں چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز نے کہا کہ اس کے ریڈ وارنٹ جاری کروا کر اسکو انٹرپول سے گرفتار کروائیں کالونی میں موجودہ زمین پر ڈویلپمنٹ کروا کر نیب آفس میں آئے ہوئے متاثرین گلبرگ کو پلاٹ دئیے جائیں مظاہرے میں شریک دیگر مظاہرین نے کہا کہ نیب ملتان میں 1500سے زائد متاثرین گلبرگ نے رجوع کررکھا ہے نیب ملتان 2سال سے زائد عرصہ سے اسکا کیس لڑ رہا ہے ابھی تک اس کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی MPA,PP283 کا نا شناختی کارڈ بلاک کروا سکا ہے نا اسکا پاسپورٹ بلاک کروایا گیا ہے وہ ایک سے ایک ممالک میں متاثرین گلبرگ ملتان کے پیسوں پر عیاشیاں کرتا پھر رہاہے نا انٹرپول کاروائی کی گئی ہے نا اسکی جائیدادوں کی نیلامی قرقی کیلئے کوئی عملی اقدامات کئے گئے ہیں متاثرین گلبرگ کی زمینوں پر با اثر افراد کی طرف سے کاشتکاری جاری ہے اور مٹی چوری کی جارہی ہے جس کی روک تھام بہت ضروری ہے متاثرین گلبرگ ملتان کی ضلعی انتظامیہ و وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پرزور اپیل ہے کہ خدارا جہاں آپ اپنا گھر اپنی چھت کے خواب پر لاکھوں افراد کیلئے کام کررہے ہیں وہاں ملتان میں سستے پلاٹ کا جھانسہ دے کر 7000 سے زائد لوگوں سے اپنا گھر اپنی چھت کا خواب چھین لیا گیا ہے یہ حکومتی رکن اسمبلی ہے اس کیخلاف کارروائی کریں۔متاثرین گلبرگ کے احتجاج میں شیخ عدیل اعجاز، محمد ذوہیب، اکبر حسین، ذوالمکارم،چوہدری خالد ریاض، علی رضا، ذیشان حیدر، حاجی محمد اسلم، عبد الروف، محمد عباس، محمد علی، محمد صدیق، شوکت بھٹی، قاری محمد علی، نصرت مائی، صائمہ اقبال، افشین خان، آمنہ بی بی، عاصمہ کنول و دیگر نے شرکت کی۔