بھٹہ مزدوروں کی قانونی شناخت اور رجسٹریشن لازمی ہے :ڈاکٹر اقصی ہاشمی
ملتان : عہد آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصی ہاشمی نے لیبر رہنما سید مصور نقوی ۔ جواد علی ۔ سید ریحان ہاشمی ، محمد خالد کے ہمراہ کہا ہے کہ ملک بھر میں بھٹہ مزدوروں کے ساتھ پیشگی قرض (پیشگی)، کم از کم اجرت سے بھی کم اجرت، سماجی تحفظ کی عدم دستیابی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ایک عام مسئلہ ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ حالات آج بھی جدید دور میں غلامی کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا مزدوروں کی قانونی شناخت اور رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ وہ سماجی تحفظ، صحت انشورنس اور قانونی مراعات کے مستحق بن سکیں۔ کم از کم اجرت کا نفاذ بھٹہ مزدوروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی مواقع اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی سہولتیں یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر اقصی ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے عہد آرگنائزیشن، مزدور یونینز اور حکومتی اداروں کے درمیان باقاعدہ مشاورتی فورم قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی نظام کے خاتمے اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات وقت کی اشد ضرورت ہیں۔ ڈاکٹر اقصی ہاشمی نے کہا کہ عہد آرگنائزیشن اس موضوع پر مزید قانونی و سماجی مہمات چلانے، عوامی آگہی پروگرامز ترتیب دینے اور بھٹہ مزدوروں کے ساتھ مل کر پائیدار حل تلاش کرنے کا عزم رکھتی ہے۔







































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 560
This Month : 8698
This Year : 56534
Total Visit : 161522
Hits Today : 12353
Total Hits : 758797
Who's Online : 8






















