ملتان: پیپلزپارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب،،27 دسمبر تجدیدِ عہد و وفا کا دن ہے: پیپلزپارٹی رہنما
ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صوبائی حلقہ 218 کی طرف سے پیپلزپارٹی یونین کونسل 39 کے صدر اشفاق قریشی کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گراس منڈی چوک ہر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، صوبائی حلقہ کے جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، میزبان اشفاق قریشی، صوبائی حلقہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی طاہر، نائب صدر جیالا نذیر کاٹھیا، سینئر رہنما شبیر علوی، رہنما ملک ناصر کمبوہ،اشفاق بلا ایس شہزاد جارج، شبیر قریشی و دیگر نے مشترکہ بیان میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی دو مرتبہ منتخب ہونے والی خاتون وزیرِ اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی جمہوریت، جرات اور عوامی جدوجہد کی روشن علامت ہیں،27 دسمبر شہید رانی سے تجدیدِ عہد و وفا کا دن ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آمریت کے خلاف جہدِ مسلسل کی ناقابلِ تسخیر علامت تھیں۔ اپنی بے مثال جدوجہد کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت اور سیاسی جرات کو فروغ دیا۔ دخترِ مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے پاکستان میں ہمت،جرات اور جمہوریت کی آبیاری کی ان کی قربانی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی و جمہوری وراثت کو پوری دیانت داری کے ساتھ آگے لے کر چل رہے ہیں۔ آج ہم سب اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کا دفاع ہر حال میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن کر کے ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی اس دعائیہ تقریب میں محمد جمیل، قربانیوں علی، یوسف، خوشی محمد، ناصر، اسلام، جاوید، عرفان، مشتاق، سمیع اللہ، مبشر، عبدالمجید، اعجاز، وقار کامریڈ، تنویر، جمشید سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔








































Visit Today : 410
Visit Yesterday : 560
This Month : 8700
This Year : 56536
Total Visit : 161524
Hits Today : 12512
Total Hits : 758956
Who's Online : 4






















