ملتان: بی زیڈ یو سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمضان شیخ نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلا کر تاریخ میں سنہری باب رقم کیا نسل نو کو قائد کی زندگی کو اپنا رول ماڈل بنانا ہوگا ان کے اصول اور جدوجہد نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور آج یونیق سائنس سکول میں 25 دسمبر کو سالانہ نتائج کی تقریب رکھ کر ثابت کر دیا کہ یہ قائد اعظم سے کتنا پیار کرتے ہیں میں سکول کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اسیطرح سے قائد اعظم کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیق سائنس سکول میں بطورِ مہمانِ خصوصی یومِ قائد اعظم اور سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول کےڈائریکٹرز پروفیسر محمد یوسف صدیقی اور ڈاکٹر محمد یونس صدیقی نے کہا کہ ہم قائد کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور نویں جماعت کے اس سال کے رزلٹ میں ہم بورڈ کی وکٹری اسٹینڈ پر ہے اور ٹاپ 7 پوزیشنز پر ہیں ہمارا مشن قائد اعظم اور علامہ اقبال جیسے ہیرے پیدا کرنا ہے اور یہ جدید تعلیمی ریسرچ سے ہی ممکن ہے ہم گزشتہ 7 سالوں سے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں اس قسم کی تقریبات سے نئی نسل کو اپنے ہیروز کی جدوجہد سے روشناس کرایا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ قائد کے افکار پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ڈاکٹر علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں قائدا اعظم وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا کا نقشہ بدل دیا ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنے کے لیے جدید تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا سکول پرنسپل ڈاکٹر عامر علی صدیقی نے کہا کہ یہاں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے دن رات کوشاں ہے ہم نرسری کلاس سے ہی بچوں کو اسٹیج پر آنے کے لیے تیار کرتے ہیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت بھی کرتے ہیں ہمارے طلباء و طالبات کسی بھی بڑے تعلیمی ادارے سے کم نہیں تقریب سے نسیم ہاشمی، ڈاکٹر شوکت، ڈاکٹر اکمل، علی رضا صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا بچوں نے بہترین ٹیبلوز خاکے اور قائد اعظم کی زندگی پر تقاریر کی اور خوب داد وصول کی آخر میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔