ملتان : امام بارگاہ شاہ گردیز کے سجادہ نشین مخدوم سیدمحمد روشن گردیزی نے سید عون عباس گردیزی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی میں دعا کرائی جبکہ سید علمدار حسین گردیزی نے موت وحیات کے فلسفہ پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اللہ تعالی نے والدین کی خدمت کا حکم دیا ہے والدین سے اچھا سلوک کرو دنیا میں اچھے اعمال کرکے ہی ہم سب اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں جس کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم نماز پنجگانہ ادا کریں اورقرآن پاک پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں قل خوانی میں سید عون عباس گردیزی مرحوم کے بڑے صاحبزادہ محمد علی گردیزی کی دستار بندی کی گی اس موقع پرصاحبزادہ عمران حسن گردیزی،سید فخر امام،ڈاکٹر اظہر عباس،علی دوست گردیزی،سید اظہر حسین،محمد غازی عباس،علی حسن گردیزی،محمد مرتضی گردیزی،آفتاب گردیزی،سید ثقلین حیدر گردیزی،سید جاوید حیدر گردیزی،شبیر گردیزی،ا حسن گردیزی،زاہد حسین گردیزی،منورقریشی،سید عون محمد تقی،سید علی عمران گردیزی،مظہر خان بلوچ،علی قاسم گردیزی ودیگر معززین نے شرکت کی۔