ملتان: چوہدری محمد طیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل ،، معروف سماجی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت
ملتان: ایوان تجارت و صنعت ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق ممبر اور معروف سماجی رہنماء لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر وروٹیرین محمد اعظم چوہدری، محمد اظہر چوہدری محمد امجدچوہدری کے والد بزرگ سماجی شخصیت چوہدری محمد طیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل منعقد کی گئی خوانی قرآن خوانی میں چوہدری طلحہ،چوہدری خلیل،چوہدری ذوالفقارعلی،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،محمد سلیم ناصر،شیخ وسیم، شیخ ندیم، لائنز کلب انٹر نیشنل پاکستان کے سابق سربراہ،محمد افضل سپرا، سابق ڈسٹر کٹ گورنرمحمد میاں جاوید اقبال،چوہدری الطاف شاہد، فہیم ستار شیخ، فرخ عمر چوہدری،اظہر بلوچ،ڈاکٹر باسط رمضان، پروفیسر اعظم حسین،حاجی عمر بھٹہ، جام اخلاق حسین،ملک امجد علی،ثاقب زیدی،خواجہ محمد فاروق، خواجہ محمد حسین، ریاض الحسن گیلانی،نعیم اقبال نعیم، عابد معراج، ڈاکٹر عرفان پراچہ، محمد عدنان خان، عبدالمحسن شاھین، راناممتاز رسول، افتخار ندیم قادری،میجر(ر)جاوید مسرت سمیت دیگر سیاسی سماجی تاجر و صنعتکار نے شرکت کی۔ اس موقع پرقاری عبدالغفار نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ موت و حیات پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی مفر ممکن نہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو مقصدیت کے ساتھ گزاریں اور نیک اعمال کے ذریعے آخرت کی تیاری کریں۔ دنیا ایک فانی جگہ ہے اور ہر انسان کو اپنے اعمال کے مطابق جواب دہ ہونا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دنیاوی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی تیاری بھی کریں انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں صبر، قناعت اور دعا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔محفل کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی خصوصی دعا کرائی۔







































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 560
This Month : 8698
This Year : 56534
Total Visit : 161522
Hits Today : 12332
Total Hits : 758776
Who's Online : 8






















