ملتان: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آفتاب اعوان کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور میاں محمد نواز شریف کے یومِ پیدائش کی تقریب
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق ناظم و چیئرمین یونین کونسل جو کماراں والا یونین کونسل 12 میں اپنی رہائش گاہ پرآفتاب اعوان نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف قومی رہنما ہیں جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن پر ملک و قوم کی ترقی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اتحادیوں کو ساتھ لے کر وطن عزیز پاکستان کو انشاءاللہ ایشین ٹائیگر بنائیں گے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کردار قابلِ فخر ہے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک کمہارانوالہ قذافی کالونی میں قائد میاں محمد نواز شریف اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں ایک ایسا پاکستان دیا جس کی بنیاد آئین، قانون اور جمہوریت پر رکھی گئی، اور آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ان اصولوں کو عملی طور پر اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف وہ واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے قائداعظم کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو ترقی، خودمختاری اور معاشی استحکام کی راہ پر ڈالنے کی سنجیدہ کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوامی خدمت، ترقی اور آئین کی بالادستی کے گرد گھومتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کردار قابلِ فخر ہے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہےنے کہا ملتان میں یہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی قائداعظم کے نظریے، مسلم لیگ (ن) کی سیاست اور قائد میاں نواز شریف کی قیادت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے عوام نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آخر میں ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔







































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 560
This Month : 8698
This Year : 56534
Total Visit : 161522
Hits Today : 12379
Total Hits : 758823
Who's Online : 6






















