ملتان:  سرائیکی وسیب کے متحرک سیاسی نوجوان ایس این ٹی کے ڈویژنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج کو سرائیکستان نوجوان تحریک کا مرکزی صدر نامزد کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ مرکزی آفس چوک کمہارانوالہ میں ایس این ٹی کے سرپرست اعلیٰ سید اسد عباس شاہ اور چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے مہر ظفر اقبال ہراج کو مرکزی صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا۔اس موقع پر سید اسد عباس شاہ،مہر مظہر کات و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ مہر ظفر اقبال ہراج کی وسیب کے لیے جدوجہد مثالی ہیں انہوں نے ہر موقع پر ہر مظلوم کے لیے آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک وسیب کے متحرک نوجوان قیادت کو آگے لانا چاہتی ہے اس لیے مہر ظفر ہراج کو سرائیکستان نوجوان تحریک کا مرکزی صدر بنایا گیا ہے۔اس موقع پر نو منتخب صدر مہر ظفر ہراج نے کہا کہ میں سرائیکی صوبہ تحریک کو مزید تیز کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرونگا۔انہوں نے کہا جب تک ہمارا الگ سرائیکی صوبہ نہیں بنتا ہم کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مہر ظفر ہراج نے واضح کیا کہ اب تخت لاہور کی طرف سے وسیب کے وسائل لوٹنے کا راستہ روکا جائے گا۔اس موقع پر مبین احمد مغل،راو ساجد،سبطین خان و دیگر راہنما بھی موجود تھے