مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وکی بابو کی جانب سےقائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ پر کیک کٹنگ کی شاندار تقریب
ملتان : مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وکی بابو کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر شاندار کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری جمشید علی خان، صابر علی، رانا ارشد، رانا غفار، رانا عبدالرحمن، رانا شاہد، اسامہ اشرف، نعمان بھپلا، رانا امجد اور اظہر ہانس سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکی بابو نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی جبکہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت اور ملکی ترقی کو ترجیح دی ہے۔شرکاء نے قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا، کیک کاٹا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ آخر میں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔







































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 560
This Month : 8698
This Year : 56534
Total Visit : 161522
Hits Today : 12441
Total Hits : 758885
Who's Online : 2






















