ملتان :  جمیعت علماء اسلام ملتان کے زیر اہتمام فضلاء کنونشن  27 دسمبر بروز ہفتہ دس بجے دن بمقام جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں ہوگا جس میں قائد جمیعت، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اعلی مولانا فضل الرحمن ،مفتی اعظم مفتی محمد تقی عثمانی،وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری،مولانا اسعد محمود ، مفتی امداد اللہ یوسفزئی،حافظ ناصر الدین خاکوانی،سید کفیل شاہ بخاری، مولانا محمد صفی اللہ،مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا اللہ وسایا،حافظ نصیر احمد احرار،قاری عبدالصمد لیاقت،سید عزیز الرحمن شاہ،مفتی عامر محمود،نور خان ہانس ایڈوکیٹ ، حافظ محمد عمر شیخ،رانا محمد سعید ،قاری محمد یسین ودیگر خطاب کریں گے اس سلسلے میں جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،نور خان ہانس ایڈوکیٹ ، حافظ محمد عمر شیخ،رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ فضلاء کنونشن کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا