حضرت قاری محمد میاں نقشبندیؒ کی زندگی عشقِ رسولؐ اور قرآن و سنت کی خدمت سے عبارت تھی: مقررین
ملتان: حضرت قاری محمد میاں نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ نے ساری عمر عشق رسول کی شمع کو فیروزاں کرتے ہوئے اور قران و سنت کی تعلیم کو عام کرنے میں بسر کی جامعہ اسلامیہ خیر المعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا قیام اس میں مختلف شعبہ جات ان کی محنت و کاوش کا ثمرہ ہے ان خیالات کا اظہار سالانہ عرس مبارک کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ان محافل کے انعقاد کا مقصد اولیاء اللہ سے محبت کا اظہار ہوتا ہے جو اللہ تعالی کی رحمت کے حصول کا سبب ہے مولانا ارشد شاہ نقیبی نے دوران خطاب کہا کہ اس پر فتن دور میں اللہ والوں کی تعلیمات اور ان کی دعوت و تبلیغ کے مشن پر عمل کر کے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے باہمی اخوت و محبت و اتحاد کے لیے تصوف کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور تصوف کی اصل قران و سنت سے ثابت ہے جس پر عمل کر کے اولیاء اللہ نے ہزاروں غیر مسلموں کو مسلمان کیا مولانا حامد سرفراز نے کہا پاک و ہند میں دین و اسلام کی اشاعت اللہ والوں کی سعی جمیلہ کا نتیجہ ہے انہوں نے بے سرو سامانی کی صورت میں اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احکامات پر خود بھی عمل کیا اور لوگوں کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے کا پابند کیا۔







































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 560
This Month : 8740
This Year : 56576
Total Visit : 161564
Hits Today : 13448
Total Hits : 759892
Who's Online : 6






















