ملتان(صفدربخاری سے) کمشنرملتان ڈوثزن عامر کریم،سی پی او محمد صادق علی ڈوگر، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ کرسمس تہوار تمام بین المذاہب کے درمیان آپس میں رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے تاکہ ہم سب متحد ہو کر معاشرے کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کہ قیام کے لیے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان چرچ اف پاکستان میں کرسمس تہوار کے موقع پر بشپ اف ملتان لیو راڈرک پال کو مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا اور اس موقع پر انہوں نے انہیں کرسمس کیک کاٹ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر بشپ اف ملتان لیوراڈرک پال نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ مسلمان بھائی مسیحی بھائیوں کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے ہیں جو یقینا اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب کے درمیان عالمگیر محبت اور بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع، پر ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،منیرالحسینی،دانیال گھلو،مزمل حسین، سید عمران مہشدی،بھی موجود تھے خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان جس نازک دہرائے پر کھڑا ہے تمام بین المذاہب سے وابستہ نمائندگان کو ملک و قوم کی ترقی خوشحالی سلامتی کے لیے یکجا ہو کر اگے بڑھنا ہوگا یقینا قیام پاکستان کے لیے مسیحی برادری کی بیش بہا قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ہم مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کرسمس تہوار کے موقع پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں