رجوانہ ہاؤس ملتان میں قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب ،، قائداعظم کا پاکستان ایک عظیم نعمت، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے: ملک رفیق رجوانہ
ملتان (صفدربخاری سے)رجوانہ ہاؤس ملتان میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنان اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا دیا ہوا تحفہ پاکستان ایک عظیم نعمت خداوندی ہے، جسے میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دن رات اس امر کے لیے کوشاں ہیں کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور سفارتی سطح پر ترقی کی نئی منازل طے کرے۔ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ اگر صوبہ پنجاب کی بات کی جائے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انقلابی پالیسیوں اور عوام دوست اسکیموں کے باعث پنجاب ایک مثالی صوبہ بن چکا ہے، جنہیں عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، جبکہ صوبائی معاملات شفافیت اور بلاامتیاز انداز میں، بغیر کسی دباؤ کے چلائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور سیاسی بصیرت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی اور سفارتی سطح پر انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے پایۂ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب میں شیخ طارق رشید چوہدری وحید ارائیں، رانا اعجاز نون، شوکت بوسن، رائے منصب علی، ملک اعجاز رجوانہ، ملک انور علی، سعد خورشید کانجو، عقیل انصاری، عمر فاروق بھٹی، ملک ذوالفقار ڈوگر، منور احسان قریشی، اسلم ڈوگر، شیخ اطہر ممتاز،سلطانہ شاہین،سعد خورشید کانجو، ثروت خان، شاہد مختار لودھی، چوہدری قیصر محمود گجر، عثمان خان بابر، مشتاق انصاری، ملک اکرم سگو، احسان اللہ سیوڑا، جلیل خان بابر، خلیل رانا اشتیاق، ملک آصف بوہنہ، ضیاحیدر زیدی، قصور بھٹی، میاں محمد رزاق، منیر لنگاہ، طارق امیر عباسی،عبدالرحمان فری، ناصر کمبوہ، طلال صدیقی، رومی بٹ، ڈاکٹر جاوید اٹنھگل،چوہدری اعجاز فخر، شیخ عمیر، اختر رسول فریدی، ظفر قادری، فہمیدہ چوہان، چوہدری نوید ظفر، ملک حماد رجوانہ، عمران اسلم انصاری، عارف بدر قریشی، فہیم شجرا،انیس الرحمن، چوہدری حمزہ طاہر، حامد خان، مظہر رجوانہ، سیف اللہ، شیخ منیر، عمران یوسف، راجا ناصر، ساجد قریشی، عطیہ رب نواز، غلام محمد کمبوہ، رضوان وصیر، آ صف کمبوہ، شیخ عمر، عامر نواز، ملک ندیم، احسان خان سدوزئی، رانا مختار احمد نون، ذنیر رجوانہ، سمیت دیگر عہدے ، کارکنوں و معزز شخصیات نے شرکت کی۔






































Visit Today : 451
Visit Yesterday : 560
This Month : 8741
This Year : 56577
Total Visit : 161565
Hits Today : 13467
Total Hits : 759911
Who's Online : 6






















