شیخ اطہر ممتاز کی رہائشگاہ پر قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب ، نواز شریف ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: شیخ اطہر ممتاز
ملتان(صفدربخاری سے) ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ اطہر ممتاز نے اپنی رہائشگاہ پرقائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک وقوم کی تعمیرو ترقی کے لیے اقدامات کیے اور ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے پاکستان کو جب بھی مشکل آئی قوم نے نواز شریف سے امید لگائی میاں نواز شریف ہی وہ مرد واحد ہے جو اس ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا۔قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایاتھااور میاں نواز شریف نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایاملکی معیشت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی کو بھی بلند کیا۔میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں ملک معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پرملک رفیق رجوانہ، حاجی جاوید اختر انصاری، بلا ل بٹ، شیخ طارق رشید،رانا اعجاز نون،سعد کانجو،عمر فاروق بھٹی،چوہدری عبدالوحید آرائیں،شاہد مختیار لودھی، ملک انور علی،منظور کھوسہ، آصف رجوانہ، طارق امیر عباسی،عابد باکسر،محمد علی پٹھان،جعفر شاہ، فری خان،منیر لنگاہ، رفیق کریمی، مطیع الحسن،محسن بٹ، جاوید قریشی، محمد ندیم ودیگر ہمراہ تھے۔






































Visit Today : 451
Visit Yesterday : 560
This Month : 8741
This Year : 56577
Total Visit : 161565
Hits Today : 13466
Total Hits : 759910
Who's Online : 6






















