ملتان: چادر پوشی حضرت آفتاب ولایت بہاؤالدین قاری محمد میاں نقشبندی مجددیؒ خانقاہ حامدیہ پر سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی آمد۔ تفصیل کے مطابق حضرت بہاؤالدین قاری محمد میاں نقشبندی مجددیؒ کے 15ویں سالانہ عرس مبارک کی پرنور اور روحانی تقریبات خانقاہ حامدیہ پر منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں، علما کرام، مشائخ عظام، اور سلسلہ نقشبندیہ حامدیہ کے وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عرس کی تقریبات کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی اور چادر پوشی کی گئی۔ درگاہ شریف کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ۔چادر پوشی کے موقع پر سجادہ نشیں خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے خصوصی دعا کرائی جس میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی، اور روحانی فیوض و برکات کے فروغ کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ہمراہ جگر گوشہ آفتاب ولایت صاحبزادہ قاری حسان میاں خاں،پروفیسر عبدالقدوس حامدی ،حافظ ظفر حامدی ،صوفی سجاد حامدی،محمد ثمر حامدی،حاجی منیر حامدی،حاجی قمر حامدی،حاجی صغیر حامدی،الیاس حامدی،فیاض حامدی،محمد ارشد حامدی،حاجی اشفاق حامدی،قاری عبدالغفار حامدی،معین حامدی،محمد مظہر احمد،عارف حامدی،ایوب حامدی و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، جس میں معروف نعت خواں حضرات نے کلام پیش کر کے حاضرین کو روحانی سرور بخشا۔عرس مبارک کی تقریبات آج بروز جمعرات تک جاری رہیں گی۔